عمران خان کی 3 اور شاہ محمود کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور

0
1348

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کیں۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف، خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹرراجہ نوید نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر ضروری نرمی دی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی اور عمران خان موقع پر موجود تھے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کہا عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں۔

اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY