لوچستان کے ضلع لورالائی میں کشمنر دفتر کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ایس ایچ او لورالائی عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ کمشنر کے دفتر کے قریب دو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کو پولیس کے ایگل اسکواڈ نے روکا اسی دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں دوسرا دہشت گرد بھی مارا گیا تاہم تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے لورالائی ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں افغان سرحد کے قریبی شہر چمن میں 28 ستمبر کو بم دھماکے میں جمعیت علما اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY