ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق مصباح الحق نے بولنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ ٹیم سلیکشن کے معاملات پر بات چیت کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں ردو بدل کی گئی ہے جس کے مطابق عابد علی، محمد رضوان اور امام الحق کی جگہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور فہیم اشر ف کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
فہیم اشرف انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل تھے جبکہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ایک بار پھر موقع دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق احمد شہزاد اور عمر اکمل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے لیے خصوصی پلان دیا گیا تھا، اس پلان کے جائزے کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔












