جرمن اتحاد کی انتیسویں سالگرہ ’ہمت جوڑ دیتی ہے‘ کے موٹو کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کِیل شہر کے سینٹ نکولائی کلیسا میں منعقد ہوئی ایک مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ مشرقی اور مغربی جرمن ریاستوں کا اتحاد جرمن قوم کے لیے خوشی کا ایک تاریخی موقع تھا۔

اس تقریب میں جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر بھی شریک تھے۔ آج کِیل میں ہی ایک بڑے عوامی میلے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں تقریباً پانچ لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ جرمنی کا اتحاد 1990ء میں عمل میں آیا تھا اور تین اکتوبر کو ہر سال قومی دن منایا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY