ترک جنگی طیاروں کی جانب سے شام کے شمالی حصے میں بمباری کے نتیجے میں داعش کے 20 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
ترک فوج کے ایک بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ان حملوں میں اس گروپ کی سات عمارات اور ایک دفاعی پوزیشن کو نشانہ بنایا گیا۔
ترک فوج نے اپنے حامی شامی باغیوں کے ساتھ مل کر اپنی سرحد کے قریبی علاقے سے داعش اور کرد باغیوں کو پرے دھکیلنے کے لیے آپریشن کا آغاز رواں برس 24 اگست کو کیا تھا۔












