سب کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے اپنا لوہا منوالیا۔ مگر ہم نے بشمول عمران خان کسی سےیہ ذکر نہیں سنا کہ شکر اس کا ہے کہ جس نے انسان کو تمام صلاحیتیں عطا فرمائیں اور جس کسی کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اسی کی عطا ہے اور ہر ایک کامالک اللہ سبحانہ تعالیٰ ہے۔ اس لیئے مانگی تانگی چیز پر مالک کا شکر ادا کرنا زیادہ ضروری ہے تاکہ وہ اپنے وعدے مطابق اورزیادہ دے۔ اب یہ بندے کی مرضی پر ہے کہ وہ اس کی راہ میں خرچ کرکے اپنی لیئے جنت بنا لے یا دانت سے پکڑکر رکھے اور ورثا کے لییئے چھوڑ جا ئے یا خود غلط کاموں میں خرچ کردے؟ کیونکہ وہ سورہ ابرا ہیم کی آیت نمبر 8 میں فرماتا ہے کہ “اگر تم شکر کروگے تو اور زیادہ دونگا اوراگر کفر کروگے تو میرا عذاب بھی شدید ہے؟ ہم نے اس یو این کی کامیابی پر ان کے ہم نواؤ ں سے واہ، واہ تو بہت سنی، مگر کسی کو بھی بطور تشکر سجدے میں گرتے اور پوری قوم کوبطور ِ تشکر سجدے میں جھکتے ہوئے یا سجدہ کرنے کا مشورہ دیتے نہیں دیکھا، تاکہ اپنے وعدے مطابق وہ نوازشات کا سلسلہ مزید دراز کردیتا؟ وجہ کیا ہے؟ وجہ وہی ہے۔ جو تاسیس ِ پاکستان سے لیکر آج تک چلی آرہی ہے۔ کہ ہم اور ہمارے رہنما جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ہیں؟ یہ ہی وجہ تھی کہ جب اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ہمارے بزرگوں کے صدیوں تک گڑگڑانے پر لیلۃ القدر کی مقدس رات میں یہ ملک عطا فرمایا تو پرانی روایات کے مطابق مسجدیں تو بھری ہوئی تھیں،مگر صبح اٹھ کرہم نے کسی پارک یا پولو گراؤند یا کسی اور میدان میں اجتماعی نماز شکرانہ ادا کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا ؟جبکہ اس وقت بعض علاقوں میں جان پر بنی ہوئی تھی چاروں طرف آگ لگی ہوئی تھی۔ پھر بھی کسی کو یہ خیال نہیں آیا کہ جس نے ملک دیا ہے اور ہمارے بہت سے وعدوں کی بنا پر دیا ہے؟ ان میں ایک یہ بھی تھا کہ ہم یہاں تیرا نام بلند کریں گے اور تیری حاکمیت کو یہاں نافذ کریں گے وہ پورا کردیتے؟ وجہ وہی تھی کہ ہم کو شرم آتی تھی کہ ماڈرن دنیا کیا کہے گی؟ یہ بات ہم نے اس وقت نہیں سوچی تھی جب ہم ملک مانگ رہے تھے، اوروعدے کر رہے تھے گڑگڑا رہے تھے۔ دعا ئیں مانگ رہے تھے؟ ابھی بھی یہ ہی ہوا کہ مدینہ جیسی ریاست بنا نے کادعویٰ کرنے والی جماعت کے لیڈر کو بغیر دنیاوی و سائل کے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے بے مثال کامیابیاں عطا فر مائیں۔جبکہ ہمارے پاس ہمارے دشمن کی طرح نہ لابی کے لیے کوئی بڑی فرم کی خدمات حاصل کرنے کے لیئے رقم تھی، نہ ہم نے اس سلسلہ میں کچھ کیا؟ اور نہ ہی ہم نے با قاعدہ کوئی مہم چلائی اس کے با وجود اللہ سبحانہ تعالیٰ نے لوگو ں کی دلوں میں ایک لگن ڈالدی اور وہ پہلے تو عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کے واشنگٹن کے اس ہال میں جمع ہوگئے اور اسے منہ تک بھر دیا جو اکثر نہیں بھرتا ۔ بلکہ کچھ لوگ باہر بھی کھڑے رہے ،کوئی بدمزگی نہیں ہوئی کوئی ہنگامہ بھی نہیں ہوا؟ پھر یہ ہی معاملہ دوبارہ اسوقت بھی رہا جبکہ وہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے تشریف لا ئے؟ اور وہاں پہنچ کر ان کے دہن مبارک سے وہ الفاظ نکلوائے کہ اتنی صاف گوئی ان سے پہلے کسی نے نہیں کی؟ یہ سب کچھ کیسے ممکن ہوا اس کے لیے سورہ یٰسین کی آیت 282انمبر283 بڑھ لیجئے کہ صرف اس کے کن کہنے پر ہر چیز عالم وجود میں آجاتی ہے؟ لیکن یہ سب کچھ ہوتا ہوا دیکھنے کے بعد بھی لوگوں کو یقین نہیں آتاہے؟ تو پھر خود کو مومن کہلانا ایسے کسی شخص کو زیب دیتا ہے۔ کیا اس کے ہونے کا یقین جب آ ئے گاجبکہ ہم سب سورہ التکاثر کی آیات نمبر 1 – 8کے مطابق اپنی اپنی قبر یں دیکھ لیں گے؟ ایک حدیث میں یہ بھی ہے انسان جب قبر ستان جاتا ہے تو اس کے ساتھ تین چیزیں جاتی ہیں۔ایک مال دوسری اولاد اور تیسری چیز اعمال ان میں دو چیزیں تو واپس ہوجاتی ہیں اولاد اور مال؟ صرف اعمال ساتھ جاتے ہیں “ بقول حضرت علی کرم اللہ وجہہ اگر بندے نے“ اس دنیا کو عارضی ٹھکانہ سمجھا اور عقبیٰ کی تیاری کرتا رہا تو اس کے لیئے وہاں بھی سب کچھ ہے۔ ورنہ۔۔۔ “ نہ یہاں کچھ ہے نہ وہاں راحت ہے یعنی جو اللہ سبحانہ تعالیٰ نے فر مادیا ہے وہاں وہی کچھ ملے گا۔ ابھی بھی سوچنے سوچنے کے لیئے ہر ایک کےپاس وقت ہے۔ یہ کامیابیاں دائمی بھی ہوسکتی ہیں اگر کوئی صدق دل سے اس کی طرف رجوع کرلے؟ ورنہ حالات کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ آج میں نے تازہ خبریں پڑھیں تو پہلا بیان وزیر خارجہ صاحب کا تھا کہ “ہم کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے “ دوسری خبر یہ پڑھی کہ سرمایہ کاروں کے رہنما کل سپہ سالار صاحب سے ملے اور آج وزیر اعظم صاحب سےبھی ملیں گے۔ دوسری خبر یہ پڑھی کہ ڈاکٹر بجا ئے علاج معالجے کرنے کے کسی کے طعنہ دینے پر پکوڑا ڈے منارہے ہیں؟ میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ بیرو کریسی قلم چھوڑ ہڑتال پر ہے؟ پولس کا بھی یہ ہی حال ہے؟ اور آج وہ اعداد و شمار بھی آگئے کہ اب تک کتنے صحافت سے متعلقہ لوگ نکالے جا چکے ہیں کیوں کہ سرکاری اشتہاروں میں چالیس فیصد تک کمی آئی ہےاور آمدنی گھٹ گئی ہے نئی حکومت کی وجہ سے جبکہ میڈیا کا بڑا حصہ آپ کے ساتھ تھا اب اس کے بھی پیٹ پر بنی ہوئی ہے کیونکہ سیٹھوں کو منافع چا ہیئے ہے؟ چاہیں وہ جس شعبے سے بھی تعلق رکھتے ہوں؟ یہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ایسے موقع پر مومن کیا کرتے ہیں کیونکہ میں برسوں سے یہ بات مستقل ظور پر بتاتا آرہا ہوں؟ ابھی بھی اسے منا لیں تو بات بن سکتی ہے اس لیئے کہ وہ رحیم بھی کریم بھی ہے اور معاف کرنا پسند کرتا ہے۔ یہ مت سوچیں کہ یہ سب کیسے ہوگا یہ سب ویسے ہی ہوگا جیسا کہ ابتک ہر کامیاب مومن کے ساتھ ہوتا آیا ہے؟













