بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر نفرت انگیز تقریر کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
نفرت انگیز تقریر کے الزام میں بانیٔ ایم کیو ایم ضمانت ختم ہونے پر 4 ماہ میں تیسری بار برطانوی پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بانیٔ ایم کیو ایم الطاف حسین نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے جوابات نہیں دیئے، لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کو سوالوں کے جوابات دینے کی ہدایت کی تھی۔
الطاف حسین سے کہا گیا جوابا ت دینا ان کے مفاد میں ہوگا تاہم جوابات سےانکار پر ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔













