جنوبی افریقا کی نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کا فائدہ براہ راست بھارت کو ہوگیا ہے۔

کرکٹ کی دنیا میں جنوبی افریقا کو ہمیشہ چوکر کہا جاتا ہے کیونکہ 1992 کے ورلڈ کپ سے اب تک میگا ایونٹس میں انتہائی اہم موقع اور آسان مقابلہ ہی ان کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن جاتا ہے۔

کرکٹ کے شائقین نے ایسا ہی ایک اور معاملہ اتوار کو ایک بار پھر ایڈیلیڈ میں دیکھا۔

جنوبی افریقا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے گروپ 2 کی سب سے کمزور ٹیم نیدر لینڈز کو زیر کرنا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

نیدر لینڈز نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دی، اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کی سیمی فائنل میں رسائی کے سارے امکان ختم ہوگئے۔

جنوبی افریقا کی شکست کا سب سے بڑا فائدہ بھارت کو ہوا ہے کیونکہ اس شکست کے بعد بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY