وزیراعظم عمران خان نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے سابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ حکومت پنجاب سے طلب کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹرز نے نواز شریف کے خون کی ٹیسٹ رپورٹس غیرتسلی بخش قرار دے دیں

عمران خان نے نواز شریف کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ٹیلی فون کر کے نواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY