صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی کمر درد شدت اختیار کر گیا، ڈاکٹروں کی جانب سے مکمل آرام کی ہدایت کی باعث وہ آج پبلک اکاونٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نہیں کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر کا درد شدت اختیار کر گیا ہے ، وہ آج پارلیمنٹ نہیں جا سکیں گے، انہوں نے آج بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر اجلاس کی صدارت کرنا تھی ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے خود سے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈاکٹروں نے شہباز شریف کے کمر اور گردن کے مہروں کا معائنہ اور فزیوتھراپی کی تھی اور ساتھ ہی انہیں نقل و حرکت محدود کرنے سمیت چہل قدمی اور ورزش کی ہدایت کی تھی۔












