وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ آج عدلیہ نے نوازشریف کو میڈیکل گراؤنڈ پر ریلیف دیا ہے، یہ سزا ختم نہیں ہوئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کو میڈیکل گراؤنڈ پر عارضی ریلیف دیا گیا ہے، اس کا انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ منگل کو ان کی درخواست پر عدالت فیصلہ کرے گی کہ یہ ریلیف کتنی مدت کے لیے ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کا معاملہ نیب سے متعلقہ تھا، وفاقی حکومت یا وزیر اعظم کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو گھر بھجوانےکا فیصلہ عوام کے ووٹ کی پرچی ہی کرے گی، وہ بھی اس وقت جب پانچ سال بعد الیکشن ہوں گے۔












