تائیوان کے لیے امریکا کی جانب سے اسلحہ پیکیج منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے چین کا کہنا ہے کہ امریکا تائیوان کو اسلحہ پیکیج منسوخ کرے یا جوابی اقدامات کے لیے تیار رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ اسلحہ پیکیج امریکا چین تعلقات کو شدید خطرے میں ڈالے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حالات کی روشنی میں چین جائز اور ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY