بچوں کی عالمی امدادی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ نے کہا ہے کہ افغانستان میں بچوں کے بڑی تعداد جنگ سے براہ راست متاثر ہے۔

ایک سروے میں شامل دو تہائی والدین نے کہا ہے کہ ان کے بچے اسکول جاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں راستے میں کوئی دھماکا نہ ہو جائے۔

اسی طرح بچوں کو مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر بھی اغوا اور تشدد کا خوف رہتا ہے۔ اس سروے میں شامل صرف تیس فیصد بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں اسکول جاتے ہوئے ڈر نہیں لگتا۔

SHARE

LEAVE A REPLY