ماں بولی کا عالمی دن 22فروری 2020 کو آکسفورڈ میں

0
1001

ماں بولی کا عالمی دن 22فروری 2020 کو آکسفورڈ میں دھوم دھام سے منایا گیا

آکسفورڈ میں یو۔کے بھر سے آنے والے پنجابیوں نے ماں بولی کا عالمی دن 22فروری 2020 بروز ہفتہ بھرپور انداز میں منایا۔ مشرقی اور مغربی پنجاب سے تعلق رکھنے والے شرکاء لندن، برمنگھم، سٹوک آن ٹرینٹ سے آکسفورڈ یہ دن منانے کے لئے جمع ہوئے۔ یہ فیملی پروگرام تقاریر، پنجابی شاعری اور موسیقی پر مبنی تھا جس میں مختلف شہروں سے آئی ہوئی خواتین نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔ نوجوان بچی خدیجہ عامرنے بھی پنجابی شاعری پیش کی۔

یہ رنگارنگ پروگرام لوک فاؤنڈیشن یوکے کے نزہت عباس اور محمد عباس نے ترتیب دیا۔ نزہت عباس نے پروگرام کی نظامت کے فرائض بھی انجام دئیے۔

پروفیسر ڈاکٹر افتخار ملک، پروفیسر ڈاکٹر پریتم سنگھ، کلونت ڈھلوں، رضیہ اسماعیل، وقاص بٹ، گرپال سنگھ، عبدالرحمن، شگفتہ لودھی اور منیب انور خاص مقررین اور شعراء میں شامل تھے۔

تمام مقررین اور شعراء نے اس بات پر زور دیا کہ پردیس میں رہنے والے پنجابیوں کو اپنی زبان پورےفخر سے بولنی چاہیے تاکہ انکی اولاد بھی اپنی زبان اور ثقافت سےمصتفیض ہوسکے۔

مشہور گلوکار بشارت بیگ نیں اپنی سریلی آواز میں پنجابی گیت اور غزل سے حاضرین کو محظوظ کیا انکے ساتھ طبلے پر سنگت پرنس عباس نے کی۔ اس سے پیشتر آصف ویرانی نے اپنی مسحورکن آواز میں بلہے شاہ کا کلام سنایا ۔ انکے ساتھ ثمن لودھی نے بھی حصہ لیا۔

بچوں کی دلجوئی کے لئے بھی خاص انتظامات کئے گئے۔ اس موقع پر کہانی نویس، شاعرہ اور گلوکارہ نزہت عباس کی سی ڈی اور کتابوں کا سٹال بھی لگایا گیا۔

پروگرام کے اختتام پر شرکاء نیں پنجابی کھانوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔

شگفتہ لودھی

SHARE

LEAVE A REPLY