یہ کون سے مرد ہیں ۔۔؟؟؟
جن کے لئے خدا نے کہا کہ اگر سجدہ ہوتا تو شوہر کے سامنے ہوتا
یہ وہ مرد ہیں جن کے مشفق ہاتھ سر کا آنچل بن جائیں تو بیٹیاں خود کو خوش بخت سمجھنے لگتی ہیں ۔۔
یہ وہ مرد تو نہیں کہ بہن ساتھ چلے تو خود کو محفوظ سمجھے ۔۔۔
کیا یہ وہ ہی مرد ہے کہ جب وہ بیوی سے چند قدم آگے چلے تو بیوی خود کو شجر سایہ دار کی پناہ میں سمجھے ۔۔
کیا یہ وہ مرد ہے کہ جب بیٹے کا روپ لیتا ہے تو ماں اس کی بلائیں لیتی نہیں تھکتی اسے آغوش میں چھپا لیتی ہے ۔۔
مگر مرد خود کو مرد ہی سمجھتا ہے ۔۔ وہ اس اعزاز کے قابل ہی نہیں ۔۔۔
نہ اس کے قلب میں وسعت ہے اور نہ ہی دماغ میں وہ عورت کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہے اس کے لیے صرف اپنی ماں ، بہن ، بیٹی اور بیوی لائقِ عزت ہے باقی وہ چاہے کسی نسل کی ہو رنگ کی ہو عمر کی ہو صرف عورت ہے جس کو دیکھ کے ان کی رال ٹپک جاتی ہے ۔۔
تم ڈکیتی کی نیت سے آئے ہو چیزیں لو اور جاو ایک لاچار عورت کو اس کے بچوں کے سامنے ۔۔ استغفار
یہ تمام غلیظ بد کردار لوگ یہ نہ بھولیں کہ ڈی آئی جی ، ڈی جی کچھ بھی کہے اللہ کی پکڑ سے بچ کے کہیں نہیں جا سکتے ۔۔
یاد رکھیں کہ زنا وہ گناہ ہے جس کا تاوان گھر سے دینا پڑتا ہے ۔۔
یہ حریص بھیڑیے دیکھیں گے جب ان کے ساتھ کتوں سے بھی برا سلوک ہو گا ۔۔۔۔
حکومت نے کیا کرنا ہے ۔۔ صرف باتیں ۔۔ کاروائیاں ۔
دلشاد نسیم ۔۔













