چیف الیکشن کمشنر، چاروں ارکان کیخلاف ریفرنس تیار کرنیکی ذمہ دار علی ظفر کے سپرد

0
761

تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملہ پر اہم پیش رفت ہوئی۔

تحریک انصاف نے بیرسٹر علی ظفر کو ریفرنس کی تیاری کی ذمہ داری سونپ دی، چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبائی ارکان کیخلاف ریفرنس جوڈیشل کمیشن میں دائر کیا جائے گا۔

ریفرنس میں انتخابی نشان کے کیس کی غلط تشریح، مبینہ دھاندلی اور ٹریبونلز میں تبدیلیوں کو بدنیتی قرار دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY