گونگے و بہرے بچوں کے لیئے اشاروں کی زبان میں واقعہ کربلا ۔نصرت نسیم

0
1151

نگسٹن سکول میں گونگے و بہرے بچوں کو اشاروں کی زبان میں واقعہ کربلا کے بارے میں بتایا جا رہا ہے ۔
دس محرم – عشرہ عشق ، امام حسین سید الشہدا ، جوانان جنت کے سردار ، جگر گوشہ بتول و حیدر کرار اور نورالعین خاتم النبیین ، جنھیں نانا نے نام اور گھٹی دی، اپنی زبان اور لعاب دہن دیا ۔
ناز جس پر کائناتِ کی ہر نماز کو تھا ۔
وہ سجدہ پھر نہ دیکھا گیا حسین کے بعد ۔
امام حسین نے جناب عازی عباس کی شہادت پر جو اشعار پڑھے ۔۔۔۔
اے روشن چاند ہر پریشانی میں ،میرے مدد گار تھے ، اب تمھارے بعد زندگی کا لطف نہیں ہے ۔

محترم محمد عرفان صاحب 20 سال سے زیادہ عرصے سے معذوروں کے لئے سکول اپنے وسائل سے چلارہے ہیں۔انہیں کوئی سرکاری امداد حاصل نہیں۔چند درد دل رکھنے والے مخیر لوگوں کی مدد اور اپنی مدد آپ کے تحت ایبٹ آباد میں قائم کنگسٹن سکول اپنی الگ شناخت اور بہت اچھی شہرت رکھتا ہے۔
محمد عرفان تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور بچوں کی دینی اخلاقی تربیت پربھی پوری توجہ دیتا ہے۔اور اس سکول کے بچے کھیلوں اور دوسرے کئ مقابلوں میں انعامات جیت چکے ہیں(اس کی تفصیل اور ویڈیو آئندہ )
عالمی اخبارمیں میرامضمون” غریب وسادہ ورنگیں ہے داستان حرم “عرفان صاحب کو بھیجا تو انہوں نے ایک خاص محفل رکھی۔اور اشاروں کی زبان میں گونگے بہرے بچوں کو میرا مضمون پڑھ کر سمجھایا۔اور شہادت امام حسین علیہ السلام کے بارے میں بچوں کو بتایا۔ساتھ ہی افسوس کا اظہار کیا کہ واقعہ کربلا سے بچے لاعلم تھے۔کہ معذور بچوں کے لئے نصاب تعلیم ہی نہیں۔
عرفان صاحب کی کوشش اور محترم صفدر ہمدانی صاحب کی مساعی کو اللہ قبول کرے۔اور اس ناچیز کے ان حروف کو صدقہ جاریہ بنا دے۔ربنا تقبل منا

SHARE

LEAVE A REPLY