منزہ سہا م کا نٹوں سے گزر کے، راستوں کی تلاش کے ہنر سے واقف ہے, غزالہ رشید

0
1323

وقت کی رفتار سے تیز کوئی بھی نہیں چل سکتا، پھر بھی ہم جیسے کتنے ہی نادان، جو کبھی نصیب سے لڑتے ہیں اور کبھی انسانوں سے… میرا تعلق دوشیزہ سے ایک مصنفہ ہونے کے ناطے، سہام مرزا صاحب کی زندگی میں جڑا، اور پھر نہیں پتا کہ یہ تعلق منزہ سہام سے محبت کا تعلق بھی بن گیا، اسے ہمیشہ سہام مرزا کے ساتھ ساتھ دیکھا… ان ہی کی طرح محنت کرنے کے ساتھ ساتھ… فوکس بھی رہی، پھر جب ساتھ کام کرنے کا موقع ملاتو اس میں وہ ساری خصو صیات بھی دیکھیں جو ایک ادارے کو منزل بہ منزل آگے کی طرف لے جاتی ہیں، اور آج ایک تعلق جو ایک چھت سے شروع ہوا تھا، جس میں ابتدا میں ہمسفری کے دعوے بھی تھے. اب کس موڑ پہ لے آیا ہے کہ اس کی خود اعتمادی کو ختم کرنے کے درپے ہے، اور جس منزہ سہا م کو میں جا نتی ہوں، وہ کا نٹوں سے گزر کے، راستوں کی تلاش کے ہنر سے واقف ہے، جو جا نتی ہے کہ عورت کا وقار اور عزت کو کس طرح لے کے چلناہے، اسے انصاف ملنا اس کا حق ہے، اس سے کچھ بھی چھینا نہیں جاسکتا.. وہ عمل سے، محنت سے دوشیزہ اور سچی کہا نیوں کو مسلسل شایع کررہی ہے، اس سے بھلا کیسے کوئی یہ سب چھین سکتا ہے، وہ مسلسل محنت کررہی ہے، ہم سب اس کے گواہ ہیں. برسوں سے…..
زمانے کی گردش سے چارہ نہیں ہے
زمانہ ہمارا تمہارا نہیں ہے
(عبرت گورکھپوری)
غزالہ رشید
کراچی

SHARE

LEAVE A REPLY