مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی

0
1106

مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ میں طلاق ہوگئی، جنید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر طلاق کی تصدیق کردی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سے طلاق کی تصدیق کردی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری طلاق سے متعلق خبر درست ہے، یہ مکمل طور پر نجی معاملہ ہے اور میری میڈیا سے درخواست ہے ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔

جنید صفدر کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے سے انشاء اللہ ہم اپنے لئے سکون پائیں گے، میں اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہنا چاہوں گا، میری ان (عائشہ) کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

جنید نے طلاق کے اعلان کے فوری بعد اپنی اور سابقہ اہلیہ عائشہ کی تمام تصاویر بھی انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ہٹادیں کردیں۔

جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کی شادی دسمبر 2021ء میں لندن میں ہوئی تھی۔

جنید صفدر کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی، جس کیلئے ڈھوکی، قوالی نائٹ، مایوں اور مہندی، نکاح اور ولیمہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں ہونیوالی شادی کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

 

Published on: 10 Dec 2021

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی بھی ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی  ہے اور شادی کی خوشی میں منعقد کی جانے والی تقاریب کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اس سے قبل نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید صفدر نے ولیمے  میں گلوکاری اور ہنی مون پلانز کےحوالے سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہنی مون کے لیے  ابتدائی طور پر منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی تھی تاہم اب کورونا کے باعث ہنی مون کے مقام کا انتخاب تاخیر کا شکار ہے جسے کورونا کی مزید تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کیا جائے گا۔

جنید صفدر نے بتایا کہ نکاح کی طرح ولیمے میں بھی گلوکاری کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی لیکن چونکہ نکاح ایک خاندانی تقریب تھی لہٰذا اس دن اپنے پسندیدہ گانے سے چند سطریں گائیں۔

اس دوران جنید صفدر نے حمزہ شہباز کی گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انکل حمزہ ان سے کہیں زیادہ بہتر گاتے ہیں۔

 ولیمے میں نواز شریف کی شرکت نہ کرنے پر جنید صفدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ولیمہ ابوجان نواز شریف، ماموں حسن، حسین، خالہ اسماء اور علی ڈار خالو کے بغیر ادھورا رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY