لندن ۔سید کوثر کاظمی ۔ برطانیہ میں تعینات ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر اسرار حسین کے اعزاز میں اوورسیز پاکستانیوں نے لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا انتظام کیا
عشائییے میں برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی صحافیوں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔ ڈپٹی ھائی کمشنر ڈاکٹر اسرار حسین کو یہ عشائیہ ان کے چیک ری پبلیک میں بطور سفیر تعیناتی کے اعزاز میں دیا گیا۔۔۔
اس موقع پر صحافیوں اور کمیونٹی کے معززین کا کہنا تھا کے ڈاکٹر اسرار حسین جیسے آفیسر پاکستان کا سرمایہ ھیں جنہوں نے برطانیہ میں تعیناتی کے دوران کمیونٹی کی ان تھک خدمت کی ھے ۔

ڈاکٹر اسرار نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوے عوام کے لیئے ھائی کمیشن کے دروازے کھولے اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں اھم کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر آسرار حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی برطانوی معاشرے میں مثالی کردار ادا کر رھی ھے پاکستان سے آئے ہوئے لوگ برطانیہ کے تمام شعبوں میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ آخر میں ڈاکٹر اسرار کو ان کی برطانیہ میں خدمات کے صلے میں شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔











