جماعت اسلامی نے مسجد شہداء سے لاہور ہائیکورٹ تک عزم احتساب مارچ کیا۔ نواز شریف کی نااہلی پر جماعت اسلامی کی قیادت نے مال روڈ پر سجدہ شکر بھی ادا کیا۔ عزم احتساب مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے سومنات پر پہلا حملہ کامیاب رہا،

پانامہ سکینڈل کے کچھ کردار اپنے انجام کو پہنچے مگر دیگر کا بھی احتساب ہونا چاہئے، احتساب صرف نواز شریف تک نہیں رکنا چاہئے۔ امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہہ دیا کہ کسی کو آئین کی دفعہ باسٹھ تریسٹھ ختم نہیں کرنے دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دو اگست کو جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY