بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ کئی روز سےکسان اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پرسراپائے احتجاج ہیں۔۔۔اور وہ بھی منفرد انداز میں۔۔ حالات سے تنگ آکر خودکشی کرنے والےکاشت کاروں کی کھوپڑیوں کے ساتھ۔۔
ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والےکسان دہلی کے جنتر منتر پر خاموشی سے بیٹھے دھرنا دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں شدید خشک سالی کے سبب کاشت کار پریشان ہیں اور اس پر سرکاری بینک قرضہ واپس کرنے کے لیے انھیں ہراساں کر رہے ہیں۔
اگر یہی حال رہا تو بہت سے دیگر کسان بھی خود کشی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔












