سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کوتا حیات نا اہل قرار دے دیا

0
1160

سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی۔ چیئرمین تحریک انصاف نااہلی سے بچ گئے تا ہم سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو تا حیہات نا اہل قرار دے دیا۔ عدالت کے مطابق جہناگیر ترین درست جواب نہیں دے رہے تھے اس لیئے باسٹھ ایف کے تحت ناہل قرار دیا جاتا ہے

عدالت کے مطابق ترین مشکوک اصطلاحات استعمال کرتے رہے جسکی وجہ سے انکی ایمانداری مشکوک پائی ہے

فیصلے کے وقت سپریم کورٹ کا کورٹ روم نمبر ایک کھچا کھچ بھرا ہوا تھااوردرخواست گزار حنیف عباسی، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت ن لیگ کے متعدد رہنما عدالت موجود تھے۔

 فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کی نا اہلی درخواست میرٹ پرخارج کی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین کا جواب اعتراف جرم ہے۔

ترین پر تین میں سے ایک الزام درست ثابت ہوا ہے جبکہ دو خارج ہو گئے۔ تحریک انصاف کے مطابق جماعت جہانگیر ترین کے حوالے سے اپیل دائر کرے گی

SHARE

LEAVE A REPLY