جاپان کے شہر ناگانو میں گزشتہ دنوں آتش بازی کے سالانہ فیسٹیول کا شاندارانعقاد کیا گیا۔
مقامی دریا پر منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے شہر کی فضائیں جگمگا اْٹھیں۔
اس شاندار میلے میں ملک بھر سے سینکڑوں آتش بازی کے ماہرین نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا۔
آتش بازی کے اس سالانہ فیسٹیول کے موقع پر مقامی اور بیرون ملک سے بھی ہزاروں سیاحوں نے شرکت کرکے آسمان کے رنگین نظاروں کا لطف اٹھایا جبکہ اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔













