فیصل آباد: نویں کلاس کے طالبعلم کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد

0
779

فیصل آباد میں نویں کلاس کے 15 سالہ طالبعلم کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ ممکنہ طور پر لڑکے کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا۔

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں 15 سالہ فیضان کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ فیضان نویں کلاس کا طالبعلم، جھوک کھرلاں کا رہائشی اور گزشتہ روز سے لاپتہ تھا۔

لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جس پر تشدد کے نشان موجود ہیں۔ ممکنہ طور پر فیضان کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد میں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY