ووٹ بیچنے کے الزام پر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا موقف بھی سامنے آنا شروع ہوگیا ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی عارف یوسف نے کہا ہے کہ ووٹ نہیں بیچا ، ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ، پارٹی کی طرف سے ملنے والے شو کاز نوٹس کا جواب دیں گے، پی ٹی آئی کے ورکر ہیں اور رہیں گے ۔
عارف یوسف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انکوائری ٹھیک نہیں ہوئی ، انہیں بلا کر نہیں پوچھا گیا ۔
عبید اللہ مایار کا کہنا ہے کہ ووٹ کے بدلے کسی سے پیسے نہیں لیے، ووٹ بیچنے کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، ثبوت کے بغیر کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔
یاسین خلیل نے کہا کہ ووٹ بیچنے والوں میں اپنا نام سن کر حیران ہیں، سازش کے تحت ان کا نام ڈالا گیا۔
نگینہ خان کا کہنا ہے پارٹی کے فیصلے کے مطابق ووٹ دیا، ایم پی اے امجد آفریدی نے کہا کہ پارٹی انھیں نکال چکی ہے ، وہ آزاد ہیں ۔












