وزیراعظم 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

0
647

وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئندہ ماہ چین کے دورے سے پہلے ایک بار پھر سعودی عرب کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے 18 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دورے میں سعودی عرب سے معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔

عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد 3 نومبر سے چین کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY