شمالی شام میں شدید بارشوں کے نتیجے میں وہاں موجود بے گھر افراد کے سینکڑوں ٹینٹ بہہ گئے۔ امدادی تنظیموں نے متاثرہ افراد کی فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ادلب صوبے کے اتمے، دانا، سرمادا اور قاہ کے علاقوں میں سینکڑوں خیمے سیلابی بارشوں کی نذر ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان خیمہ بستیوں میں رہائش پذیر افراد کے بستر، ادویات اور دیگر ضروری سامان بھی ان طوفانی بارشوں سے ضائع ہو گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY