استاد مظہر امراؤ بندو خان کا دعائیہ ملی نغمہ

0
1806

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے استاد مظہر امراؤ بندو خان کا دعائیہ ملی نغمہ
رپورٹ : ظفر معین بلے جعفری

عالمی شہرت کے حامل برصغیر کے ممتاز ماہر موسیقی اور نامور سنگیت کار اور بے مثال سارنگی نواز استاد مظہر امراؤ بندو خان نے پاکستان میں تاریخ کے بد ترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ملک کے چاروں صوبوں بلوچستان ، سندھ ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے غریب اور بےیارومددگار عوام پر جو قیامت ٹوٹی اس تناظر میں اپنی جادو سا جگاتی ہوئی آواز میں ایک دعائیہ ملی نغمہ ریکارڈ کروایا ہے ۔ جس کے گیت نگار جناب عزیز مہدی ہیں جبکہ اس کے موسیقار بھی جناب مظہر امراؤ بندو خاں صاحب ہیں۔ سماجی و ادبی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو حد درجہ سراہا جا رہا ہے ۔ مشکل ، مصیبت اور آفت کی اس گھڑی میں جہاں سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ پیغام بھی ان تک پہنچانا بےحد ضروری ہے پوری قوم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہے اور وہ تنہا نہیں ہیں بلکہ ملک بھر کے عوام ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

سچے اور محب وطن فنکار کی بنیادی نشانیوں میں یہ بھی شامل ہے کہ عوام کے جزبات کی ترجمانی کرے۔ اس ملک میں بے شک استاد مظہر امراؤ بندو خان صاحب جیسے محبان وطن اور بھی ہیں لیکن ملک کی خستہ حالی اور بھوک ، افلاس اور مہنگائی کے عذاب میں گھرے ہوئے عوام کو سیلاب کی اس قدرتی آفت نے تو ان سے ان کا گھر بار بھی چھین لیا اور چھت اور چاردیواری کا تحفظ بھی اور آفت زدگان کو کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY