لاہورکی اسپیشل سینٹرل عدالت نےتحریک انصاف کے صدراورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کومنی لانڈرنگ کے مقدمے میں پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب پولیس ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد نے پرویزالٰہی کو عدالتی حکم اور مہلت کے باوجود پیش نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب ،آئی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تینوں افسران کو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ، عدالت نے حکم دیا کہ پرویزالٰہی کو اب 5 اگست کو پیش کیا جائے۔












