فرانس میں درجہ حرارت 42 سے 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ

0
556

فرانس میں جاری شدید گرمی کی لہر سے فرانسیسی پسینے میں شرابور ہوگئے، مختصر لباس پہن کر سوئمنگ پول میں کود پڑے لیکن وہ بھی کام نہ آسکا اور حد تو یہ کہ ساحل سمندر پر بھی سورج آگ برسارہا تھا۔

فرانس میں جاری شدید گرمی کی لہر سےجہاں عوام پریشان ہے وہیں جانوروں کا بھی حال برا ہے۔ 1947 کے بعد پہلی مرتبہ جون میں اتنی شدید گرمی اس سال پڑی ہےجبکہ 2003 میں بھی شدید گرمی اگست کے مہینہ میں پڑی تھی۔

فرانس کے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید دو روز جاری رہے گی، درجہ حرارت 42 سے 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیر موسمیات نے عوام کو حوصلے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے مشکل ہیں۔

دوسری جانب فرانس میں مسلم خواتین بھی برقینی پہنے پانی میں گود گئیں جبکہ ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کی دیکھ بھال کےلیے خصوصی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY