برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری اسی صورت ممکن ہے کہ اگر روس انٹرنیشنل سکیورٹی کو خطرات لاحق کرنے کے اپنے رویے میں تبدیلی لائے۔
یہ بیان اوساکا میں پوٹن اور مے کی ملاقات کے بعد لندن سے جاری کیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق روسی صدر سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اُس مشتبہ روسی کو لندن حکومت کے حوالے کريں جو ایک ڈبل ایجنٹ اور اُس کی بیٹی کو زہر دینے میں ملوث تھا۔












