حکومت کی جانب سے شیڈول بینکوں سے لیے گئے قرضے 13 ستمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ایک ہفتے کے دوران ہی 99 فیصد تک تجاوز کر گئے۔
مرکزی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 6 ستمبر سے 13 ستمبر تک حکومت کا قرض 4 کھرب 43 ارب 50 کروڑ سے بڑھ کر 8 کھرب 99 ارب روپے تک جا پہنچا۔
یہ رقم یکم جولائی سے 6 ستمبر تک لیے گئے ( 4 کھرب 55 ارب 80 کروڑ روپے) قرض کے تقریباً مساوی ہے
اسٹیٹ بینک نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ حکومت نے مذکورہ ہفتے کے دوران شیڈول بینکوں سے لیے گئے قرضوں میں 4 کھرب 43 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔
قرض لینے میں تیزی کا آغاز جولائی کے وسط سے ہوا جب اسٹیٹ بینک نے اپنا مانیٹری سائیکل مکمل کر کے رعایتی شرح ایک فیصد بڑھادی تھی۔
خیال رہے کہ اس قبل تک حکومتی قرضوں کی نیلامی تقریباً ایک سے ڈیڑھ سال تک مایوسی کا شکار تھی۔












