بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ میں لیویز فورس کی پیٹرولنگ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی لیویز اہلکاروں کو سول اسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دھماکے کے بعد لیویز فورس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY