وفاقی دارلحکومت میں دھرنا دینے والی جمعیت علمائے اسلام (ف) کی سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے ’پلان بی‘ پر عملدرآمد کے سلسلے میں اتفاق رائے نہ ہوسکا جس میں احتجاج کو دیگر شہروں اور شاہراہوں تک وسعت دینے کا منصوبہ شامل ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں ہونے والے مرکزی مجلس کے اجلاس میں پلان بی کے ساتھ ساتھ دھرنے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے کردار پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں احتجاج کو وسعت دینے کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا اور جے یو آئی (ف) کے مقامی عہدیداروں نے اس حوالے سے کام کرنے کے لیے مزید وقت کا تقاضہ کیا۔












