نواز شریف کے باہر جانے کیلئے کوئی سکیورٹی بانڈ نہیں دینگے: شریف فیملی

0
641

 نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر شریف خاندان ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلے پر ڈٹ گیا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔

ن لیگ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے نمائندے آج کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہونگے، شریف خاندان اپنا موقف کمیٹی کو پیش کر چکا ہے، کمیٹی میں پیش ہو کر ایک ہی موقف بار بار دھرانے کا فائدہ نہیں ، کمیٹی نے جو فیصلہ کرنا ہے ہمارے پہلے کے موقف پر کر لیں۔

شہباز شریف کے نمائندے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت پر دو عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کرا چکے ہیں جس کے بعد زر ضمانت کی ضرورت نہیں۔ نون لیگ کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد شرائط رکھنا غلط ہے، حکومت نے حد سے تجاوز کیا۔

یاد رہے ذیلی کمیٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سیکیورٹی بانڈز کی شرط رکھی گئی ہے۔ کیس کی مالیت کے برابر رقم یا پراپرٹی جمع کرانے کے مطالبے پر ڈیڈلاک پیدا ہوا، مسلم لیگ نون نے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

مسلم لیگ ن کی قیادت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کےبیرون ملک علاج کے لیے کسی بھی غیر قانونی دستاویز پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے کہا کہ ضمانتی مچلکوں کے سوا کسی بھی نوعیت کی ضمانت قانون سے ماورا ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے مزید کہا کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق جو بھی قانونی کاغذ ہوگا صرف اسی پر دستخط کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت دی تھی۔

وزیراعظم نے دوران اجلاس کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں، انہیں مرضی کا علاج کروانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مکمل ضمانت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے لے۔

SHARE

LEAVE A REPLY