پی ٹی آئی کے بانی ممبران تاحیات ممبر رہیں گے، پارٹی کا نیا الیکشن کمیشن بنائیں گے: اکبر ایس بابر

0
824

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی ممبران تاحیات ممبر رہیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کا نیا الیکشن کمیشن بنائیں گے اور ووٹر لسٹ بنائیں گے، ہم دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے مثال قائم کریں گے۔

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ سب پارٹی ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے، ہم جمہوریت کی بنیاد رکھ رہے ہیں، ہم سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کو فروغ دے رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY