برطانیہ میں عام انتخابات کے لئے پولنگ آج جمعرت 8جون کو ہوگی، پارلیمان کی ساڑھے 6 سو نشستوں کے لئے 3 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔
ان میں گیارہ پاکستانی نژاد خواتین امیدوار بھی شامل ہے،حکمران کنزرویٹو اور لیبر پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے،6 سو 50 رکنی برطانوی پارلیمان میں کسی بھی جماعت کو اکثریت کے لئے 3 سو 26 نشستوں کی ضرورت ہوگی۔
مجموعی طور پر 3 ہزار 3 سو 3 امیداروں میں مقابلہ ہوگا،حکمران کنزرویٹو پارٹی،لیبر پارٹی کے علاوہ اسکاٹش نیشنل پارٹی،لبرل ڈیموکریٹس،ڈیموکریٹک یونینسٹ اور گرین پارٹی بھی اپنے امیدوار سامنے لائی ہے۔
انتخابات میں حصہ لینے والی 9 سو 65 خواتین میں 11 پاکستانی نژاد خواتین بھی مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کررہی ہیں۔













