فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں ہونے والے سماعت سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں اٹارنی جنرل انور منصور بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں کیس کی پیروی کرنے کیلئے گذشتہ روز وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

……………………

عمران حکومت کے وزیر قانون فروغ نسیم کے مستعفی ہونے کی اطلاعات ہیں

فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال میں اس استعفے کو تجزیہ نگار گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں

بتایا گیا تھا کہ عمران خان نے ان سے کابینہ میں خفگی کا اظہار کیا تھا

بتایا گیا ہے کہ فروغ نسیم کل سپریم کورٹ میں جنرل باجوہ کی نمائیندگی کریں گے

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرتعلیم شفقت محمود اور  معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر شیخ رشید نے وزیر قانون فروغ نسیم کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروغ نسیم کل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کی حیثیت سے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کے دوران کسی رکن نے فروغ نسیم پر تنقید نہیں کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY