اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اکبر ایس بابر کی رکنیت سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرے۔
پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں گزشتہ سال دائر کی تھی ۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کیس میں حتمی نہیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی درخواست کا آبزرویشنز کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ کرے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی کی ممبر شپ کے حوالے سے فیصلہ کرے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ کیس کو التوا میں نہیں رکھنا چاہتے۔












