پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےتھر کی بڑی ترقی کا کریڈٹ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دے دیا اور وزیر اعلیٰ سندھ کو تھر میں ترقی پر مبارک باد دی جبکہ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے آج شہیدبینظیربھٹوکاخواب حقیقت بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نےتھر کی بڑی ترقی کا کریڈٹ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دیتے ہوئے کہا ان کا دیکھا خواب آج شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تھر میں ترقی پرمبارک باد دی۔

پی پی چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا 10 اپریل 1986 میں بے نظیربھٹو پاکستان واپس آئیں، وقت کے آمر کو چیلنج کیا، بے نظیربھٹو کا تاریخی استقبال کیاگیا، کسی بھی سیاسی لیڈر کا یہ سب سے شانداراستقبال تھا، لاہورکی گلیوں اورسڑکوں پر30لاکھ عوام جمع ہوئے، یقیناً بےنظیربھٹوجیساکوئی نہیں
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھر میں 330 میگا واٹ بجلی گھر کا افتتاح کیا، جس کے بعد تھرکول فیلڈ بلاک 2 کا دورہ کیا اوراوپن پٹ مائن کا معائنہ کیا، چیئرمین پیپلز پارٹی کوکوئلہ کے معیار کی کان کنی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین نے اپنےموبائل سےکان کنی کی تصاویر بنائیں جبکہ مزدوروں سے ملاقات اورکامیابی پر مبارکباد دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY