فاطمہ زہرا ہیں شاہ انبیا کی نورعین
جن کے شوہر ہیں علی مولا شہہ بدروحنین
اک پسر ہے آپ کا مولا حسن عکس رسول
دوسرا جن کا پسر ہے کربلا والا حسین
کیوں نہ دل میرا اطواف روضہ زہرا کرے
اس میں ہے آباد میرے مصطفٰی کے دل کا چین
میں جو بنت مصطفیٰ کی لکھ رہا ہوں منقبت
اس کو کہتے ہیں جہاں والے خدا کی خاص دین
بن چکے ہیں دس پسر جن کے امام و مقتدا
اک پسر غیبت میں ان کا ہے امام مشرقین
زندگی بھر وہ رہیں رنج و مصائب کا شکار
کب دیا دنیا نے شاہ دو عالم کو چین
ہو گراں جن پر ثنائے فاطمہ دارین میں
ہم نہیں کرتے ہیں ایسے فاسقوں سے لین دین
کیوں میں پھر غافل رہوں زہرا کی مرحت سے بلال
جب مرے مسلک میں حب فاطمہ ہے فرض عین
سیرت کلثوم و زینب لائق تقلید ہیں
ہے عیاں جن سے وقار سیدہ کا زیب و زین
خون روتا ہے مرا دل اے بلال حق نوا
یاد آتے ہیں مجھے جب فاطمہ زہرا کے بین
بلال رشید













