افريقی ملک نائجيريا کی فوج نے دہشت گرد تنظيم بوکو حرام کے ايک اہم کيمپ پر چھاپہ مار کر قبضہ کر لیا ہے۔ صدر محمد بخاری نے اس بارے ميں ہفتے کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہيں چيف آف آرمی اسٹاف نے بتايا کہ اس پناہ گاہ پر کارروائی جمعے کے روز مکمل کر لی گئی تھی۔

ان کے بقول شدت پسند اب پسپا ہو کر جائے پناہ ڈھونڈ رہے ہیں لیکن ان کے پاس چھپنے کی کوئی جگہ نہيں۔ جس کیمپ پر قبضہ کیا گیا ہے، وہ شمال مشرقی سامبيسا جنگل ميں بوکو حرام کی ايک آخری بڑی پناہ گاہ تھی۔ نائجيريا کی فوج گزشتہ کئی ایام سے اس جنگل ميں وسيع تر کارروائياں جاری رکھے ہوئے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY