برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے مقامی چرچ میں پریس کلب آف پاکستان یو کے نے زیر صدارت مقدسہ بانو نئے سال کی خوشی اور کرسمس کے حوالے سے پاکستانی مسیح بہئوں بھائیوں اور بلخصوص بچوں کے لئے عشائیہ کے ساتھ محفل موسیقی کا،پروگرام منعقد کروایا۔لارڈ مئیر آف مانچسٹر عابد چوہان اور ایم پی راجہ افضل نے خصوصی شرکت کی اور پریس،کلب کے کمیونٹی سروسز کو خراج تحسین پیش کیا
۔پرگرام کا،استقبالیہ نصراللہ مغل نے پیش کیا،اور پریس کلب آف پاکستان یو کے کی اغراض و مقاصد سے بھی آگاہی دی جبکہ دعائیہ کلمات پوسٹر رےونڈ رفعت زمرد نے ادا کیئے ۔ سہیل حیدر نے میزبانی کے فرائض بہت خوبصورتی سے ادا کیے ۔سناٹا کی بھرپور پذیرائی کی گئی اور بچوں نے دل کھول کے تحائف وصول کیئے۔پریس کلب کی جانب سے صدر محفل مقدسہ بانو نے گزشتہ سال کیئے گئے پروگراموں سے حاضریں محفل کو آگاہی دی اور وعد کیا کے پریس کلب آف پاکستان یو کے امسال بھی اپنی سرگرمیوں کو مثالی بنائے گا،
مہمانوں نے عشائیہ سے لطف اندوز ہونے کے بعد پریس کلب آف پاکستان یو کے روح رواں محبوب الہی بٹ نے غزل سرائ کر کے خوب داد وصول کی اور بعد از ممبران پریس کلب پرویز مسیحئ، گلزار خان،لیاقت علی،خورشید حمید،مرزا شہزاد علی، سلیم گل اور راجہ مصور و دیگر کا کامیاب پروگرام کرنے پر مبارک باد پیش کی اور سب کا،شکریہ ادا کیا۔













