وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ چوہدری شوگر مل کیس بہت بڑے کارپوریٹ فراڈ کی دلچسپ داستان ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ چوہدری شوگر مل کے ذریعے شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کی، نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے اکاؤنٹ سے چوہدری شوگر ملز کو پیسے بھجوائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اب تک میرے سوالات کا جواب نہیں دیا، چوہدری شوگر ملز کو آف شور کمپنی بنا کر 15 ملین ڈالرقرض لیا گیا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شیڈرون جرسی کے نام سے ایک کمپنی بنائی گئی، 90ء کی دہائی میں قرض کا بڑا کاروبار تھا، قاضی فیملی کے نام سے پاکستان میں اکاؤنٹ کھولے گئے۔

انہوں نے کہا کہ قرض واپس نہیں کیا گیا، نواز شریف کے وزیرِ اعظم بنتے ہی قرض معاف کروا لیا گیا، شریف فیملی نے آج تک کسی تحقیقاتی ادارے کو کاغذات نہیں دیے۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے ٹھیکوں میں شامل ایک کمپنی سے چوہدری شوگر ملز کو پیسے منتقل کیے گئے

SHARE

LEAVE A REPLY