شکریہ نعمتوں میں اضافے کی کُنجی ۔ کرن مہک

0
5263

آپ نے اکثر یہ لفظ سنا ہوگا کہ اپنوں کو اور اپنی ذندگی میں شامل احباب کو شکریہ ادا نہیں کیا جاتا ۔۔ ان پے تو حق جتایا جاتا ہے ۔۔۔۔شکریہ تو اجنبی اور غیروں کو ادا کیا جاتا ہے ۔۔لیکن مجھے لگتا ہے کہ شکر گزاری کے اصل حقدار ہمارے ماں باپ کے بعد وہ تمام رشتے ہیں جو ہماری پرواہ کرتے ہیں جو ہمارے لئے خیر چاہتے ہیں ۔۔شکریہ کے حقدار وہ سب لوگ ہیں جو ہمارے لئے رائی کے دانے برابر بھی پرواہ کرتے ہیں اور ہمیں اپنی دعاوں میں شامل رکھتے ہیں اور ہم انہیں ہی غیر ضروری سمجھ کر ان کی محبتوں اور عنائتوں کا شکریہ ادا نہیں کرتے ۔۔شکرگاری کی عادت زندگی میں بہترین دوستوں کی نعمتوں سے مالا کرتی ہے ۔۔ لفظ شکریہ ہمارے احساست اور جذبات کی ترجمانی کرتا ہے ۔۔ شکرگزاری کا مطلب یہ کہ اپ دل سے اس کی محبت کی قدر کرتے ہو ۔۔ اپ کی نظروں میں اتنی عزت دیکھ کر وہ کیوں نا شاد ہوگا ۔۔ اس عادت سے اپ اپنی ذندگی میں دعا دینے والے ہاتھ اور زبان شامل کر لئتے

سب سے پہلے انسان کو اپنے رب کا شکریہ ادا کرنا چاھئے ۔ جو اس وقت بھی ساتھ ہے ۔ جب کوئی ساتھ نہیں ہو ۔ جب ہم کسی کا شکریہ کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم دل سے اس شخص کے احسان مند ہیں جو کہ اپ نے اپنا قیمتی وقت مجھے دیا ۔۔کوئی روتے کو ہنسا دے تب شکریہ تو بنتا ہے اج کس کو فرصت ہے کہ وہ روتے کو ہنسا کر اپنا وقت برباد کرے ۔۔ اندھے کو راستہ دیکھائے ۔۔ کسی کے راستے سے کانٹوں کو ہٹادے ۔۔ اپنی جگہ چھوڑ کر کسی کو بیٹھنے کی جگہ دے ۔۔کسی کے عیبوں کو ڈھانپ دے ۔۔ چھوٹی چھوٹی عنایات پے ۔۔۔ تعریف اور ِ احسان مندی مدد پے شکر گزاری کا احساس ہی ایک دوسرے کے دل میں گنجائیش پیدا کرتی ہے ۔۔ اور بھر دل چاھتا ہے کہ انسان ایسے شخص کے لئے اس سے بھی بہتر جو ہوسکے عملی اقدام کرئے ۔

لفظ شکریہ میں اتنی طاقت ہے کہ وہ اجنبی انجان مسافر کو اپنا خیر خواہ کو راہ چلتے مسافروں کو اپنا دوست بنانے کی۔اہلت رکھتا ہے ۔۔دشمنوں کے دل اپنے لئے موم کرسکتے ہیں کہ وہ عداوت بھول کر دوستی کا ہاتھ تھام لے ۔۔ایک شکریہ انسان کے ضرف کی پہچان ہے ۔محبتوں کا شکریہ ادا کرتے رہو کہ شکریہ کی اداءیگی نعمتوں کو بڑھاتی ہیے ۔

کرن مہک

SHARE

LEAVE A REPLY