خلیل صاحب ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا: رابی پیر زادہ

0
921

ماضی کی گلوکارہ رابی پیر زادہ نے سوشل میڈیا کی ویب پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خلیل صاحب ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے رابی پیر زادہ کا کہنا تھا کہ میراجسم میرے اللہ کی مرضی ہے، یہ میں نے نہ صرف کہا بلکہ کر کہ دکھایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دولت، شہرت، پیسہ سب چھوڑ دیا، کیوں؟ کیونکہ اللہ راضی تو آخرت جنت ہے۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ماضی کی گلوکارہ نے لکھا کہ خلیل صاحب، ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا۔ وہ مرد نہیں ہے اور جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزار کر دے وہ عورت نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY