وزیراعظم عمران خان کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ اس دن کومنانے کا مقصد خواتین کو برابر حقوق اور مواقع دینے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، اسلام نے خواتین کے حقوق سے متعلق ہماری رہنمائی کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس دن کومنانے کا مقصد خواتین کومساوی حقوق اورمواقع دینے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، اس کوشش میں ہمارے مذہب نے ہماری رہنمائی کی ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ ہماری خواتین زندگی کے ہرشعبے میں کام کررہی ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری خواتین ہرشعبے میں قومی اور عالمی سطح پر پزیرائی حاصل کررہی ہیں، میرایقین ہے پائیدارسماجی معاشی ترقی کاعمل خواتین کو برابرکےمواقع فراہم کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے ہماری خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔












