وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی شبہ نہیں کہ جنگ اور جیو پاکستان کے اہم میڈیا گروپس ہیں، ایسا محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی ادارہ صحافیوں کے حقوق دبارہا ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ 80 سال پرانا ادارہ ہے، اس کا احترام کیا جانا چاہیے، 2000 کے بعد پاکستان میں صحافتی آزادیاں ملیں۔
انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی مفید ملاقاتیں کیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا پرانا دوست ہے، سی پیک میں شامل ہونا چاہے گا تو خوشی ہوگی، برطانیہ سمیت متعدد ممالک کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔












