پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے پائلٹ اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایوسی ایشن (پالپا) اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
پالپا نے پی آئی اے کے فضائی آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔
پی آئی اے نے پائلٹس کی طرف سے انکار کے بعد فضائی آپریشن جاری رکھنے کے لیے پاک فضائیہ سے مدد مانگ لی ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے بحران سے نکالنے کے لیے پی آئی اے کو خصوصی طیارہ دے دیا ہے۔
اس سے قبل یہ اطلاعات بھی آئیں کہ پی آئی اے نے پائلٹس سے مذاکرات ناکام ہونے پر کنٹریکٹ پائلٹس سے پرواز اڑانے کا فیصلہ کیا ہے
……………….
ترجمان قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) عبد اللّٰہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ پالپا کے مطالبات بڑھ کر قانون سازی کی طرف آ گئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے عبد اللّٰہ حفیظ خان نے جیو نیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی آئی اے نے پائلٹس کی حفاظت سے متعلق تمام اقدامات کیے ہیں، پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) مطالبات بڑھ کر قانون سازی کی طرف آگئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے عبد اللّٰہ حفیظ خان نے کہا کہ پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپسی لانے کےلیے کوشاں ہے۔
عبد اللّٰہ حفیظ خان کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے نے کورونا حفاظت سے متعلق بین الااقوامی معیار کے اقدامات کیے ہیں۔












